SIFC کی بدولت پاکستان میں کاروباری انقلاب، ہزاروں نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

اسلام آباد: اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل Special Investment Facilitation Council کی مؤثر حکمتِ عملی کے باعث پاکستان میں کاروباری مواقع اور سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ Securities and Exchange Commission of Pakistan کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران اب تک 21 ہزار 668 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں، جو ملکی معیشت میں بڑھتے ہوئے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔

رپورٹ کے مطابق نئی رجسٹرڈ کمپنیوں کے ذریعے معیشت میں 30.7 ارب ڈالر کا پیڈ اپ کیپیٹل شامل ہوا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 29 فیصد نمایاں اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ کاروباری شعبوں میں آئی ٹی اور ای کامرس سب سے آگے رہے، جہاں 4,277 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، جبکہ تجارت کے شعبے میں 2,997، خدمات میں 2,686 اور ریئل اسٹیٹ میں 2,031 نئی کمپنیاں قائم ہوئیں۔

غیر ملکی سرمایہ کاری بھی رواں مالی سال میں مثبت رجحان برقرار رکھے ہوئے ہے۔ رپورٹ کے مطابق 731 غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں 524 نئی کمپنیاں قائم کیں اور مجموعی طور پر 1.26 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی۔ چین، برطانیہ، جرمنی، جنوبی افریقہ، ویتنام، امریکہ اور متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں نے پاکستان میں کاروبار کا آغاز کیا۔

اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری میں چین 71 فیصد حصے کے ساتھ سرفہرست رہا، جو پاکستان کی معیشت اور کاروباری ماحول پر بڑھتے ہوئے عالمی اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق SIFC کے پلیٹ فارم نے سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کر کے پاکستان کو خطے میں ایک پرکشش کاروباری مرکز بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button