خالی سیٹ کے بھی پیسے! یورپی ایئرلائن کا نیا تجربہ

بوداپیسٹ:
یورپ کی ایک کم لاگت ایئرلائن نے فضائی سفر میں سکون کے خواہش مند مسافروں کے لیے ایک نیا اور انوکھا آپشن متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت مسافر اضافی رقم ادا کر کے اپنے ساتھ والی سیٹ خالی رکھوا سکتے ہیں۔

ہنگری کی بجٹ ایئرلائن ویز ایئر (Wizz Air) نے ’ویز کلاس‘ کے نام سے ایک نیا پیکیج لانچ کیا ہے، جس میں مسافروں کو کھڑکی یا آئل سیٹ کے ساتھ درمیانی نشست بلاک کرنے کی سہولت دی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ اضافی لیگ روم، ترجیحی بورڈنگ، کیبن بیگ اور ہلکی ریفریشمنٹ بھی شامل ہے۔

یہ سہولت فی الحال منتخب یورپی روٹس پر دستیاب ہے، جن میں لندن، روم، بوداپیسٹ اور وارسا شامل ہیں۔

دوسری جانب، کچھ دیگر ایئرلائنز بھی اسی طرز کی سہولت فراہم کر رہی ہیں۔ ایئر فرانس مسافروں کو پورا سیٹ رو خالی رکھنے کی اجازت دیتی ہے، جبکہ لُفتھانزا طویل پروازوں پر مکمل رو بک کرانے کا آپشن پیش کرتی ہے۔

ادھر ورجن آسٹریلیا نے خالی سیٹ کے لیے بولی (Bidding) کا نظام متعارف کرایا ہے، جہاں مسافر کم از کم 30 آسٹریلین ڈالر سے بولی لگا سکتے ہیں۔ کامیاب بولی کی صورت میں مسافر کو پرواز سے چند گھنٹے قبل اطلاع دی جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق، بڑھتی ہوئی بھیڑ اور طویل پروازوں کے باعث مسافر اب سکون اور ذاتی جگہ کے لیے اضافی ادائیگی پر آمادہ ہو رہے ہیں، اور ایئرلائنز اسی رجحان کو کاروباری موقع میں بدل رہی ہیں۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button