عارفہ کریم کی 14ویں برسی پر خراجِ عقیدت

لاہور: ملک کی کم عمر ترین کمپیوٹر ماہر اور عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نابغہ عارفہ کریم رندھاوا کی 14ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ عارفہ کریم نے صرف 9 برس کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین Microsoft Certified Professional بن کر پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا۔

ان کی غیر معمولی صلاحیتوں کے اعتراف میں Microsoft Corporation نے انہیں اسی سال امریکہ مدعو کیا، جبکہ انہوں نے مختلف عالمی فورمز پر پاکستان کی نمائندگی بھی کی۔ عارفہ کریم کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ اور فاطمہ جناح گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا۔

عارفہ کریم 16 برس کی عمر میں 14 جنوری 2012 کو لاہور میں انتقال کر گئیں، مگر ان کی کامیابیاں آج بھی قوم کے نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے عارفہ کریم کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی نوجوانوں کی ذہانت، صلاحیت اور بے پناہ امکانات کی روشن مثال تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عارفہ نے کم عمری میں عالمی سطح پر پاکستان کو پہچان دلائی اور ثابت کیا کہ پاکستانی نوجوان کسی سے کم نہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ عارفہ کریم کا خواب ایک جدید، علم اور ٹیکنالوجی سے لیس پاکستان تھا، اور حکومت نوجوانوں کو تعلیم، تحقیق اور ٹیکنالوجی میں مواقع فراہم کر کے ان کے وژن کو حقیقت بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے عارفہ کریم کے والدین اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لیے درجات کی بلندی کی دعا کی۔

یہ امر قابلِ فخر ہے کہ لاہور میں قائم سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک عارفہ کریم رندھاوا کے نام سے منسوب ہے، جو ان کی یاد اور خواب کی عملی علامت ہے۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button