گرین لینڈ پر بھی امریکی قبضے کی تیاری؟ وائٹ ہاؤس میں فوجی آپشن زیرِ غور

واشنگٹن: وینزویلا کے بعد امریکا کی نظریں اب اسٹریٹجک جزیرے گرین لینڈ پر جم گئی ہیں۔ صدارتی محل نے تصدیق کی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرین لینڈ کو امریکی کنٹرول میں لینے کے مختلف راستوں پر غور کر رہے ہیں، جن میں فوج کے استعمال کا امکان بھی شامل ہے۔

صدارتی ترجمان کے مطابق گرین لینڈ کو قومی سلامتی کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے اور آرکٹک خطے میں مخالف طاقتوں کو روکنے کے لیے اسے ناگزیر سمجھا جا رہا ہے۔ حکومت کے اعلیٰ حلقوں کا کہنا ہے کہ فوجی کارروائی کا اختیار مکمل طور پر خارج نہیں کیا گیا۔

ادھر یورپی ممالک نے ڈنمارک کے حق میں سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گرین لینڈ اس کے عوام کا ہے اور کسی بھی جارحانہ قدم سے عالمی اتحاد کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر امریکا نے گرین لینڈ پر پیش قدمی کی تو یہ عالمی سیاست میں ایک نئے اور خطرناک تصادم کا آغاز ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button