آئی ٹی نمائش ITCN Asia :پاکستان عالمی توجہ کا مرکز

پاکستان تیزی سے خطے میں ایک جدید اور مستقبل دوست آئی ٹی حب کے طور پر اپنی شناخت مضبوط کر رہا ہے۔ ملک کے ٹیکنالوجی شعبے میں بڑھتی ہوئی صلاحیت، جدت پر مبنی پیش رفت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع عالمی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔
اسی پس منظر میں عالمی سطح کے معتبر ٹیکنالوجی ایونٹ ITCN Asia کا تین روزہ انعقاد لاہور میں کیا جا رہا ہے، جس میں وفاقی و صوبائی وزراء، پالیسی ساز، انڈسٹری لیڈرز اور بین الاقوامی ماہرین شرکت کریں گے۔
نمائش میں 850 سے زائد اسٹالز قائم کیے جائیں گے، جہاں 3,000 سے زیادہ عالمی برانڈز اپنی جدید مصنوعات اور ٹیکنالوجی حل پیش کریں گے، جبکہ 350 سے زائد غیر ملکی سرمایہ کار اور مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ ایونٹ پاکستان کے آئی ٹی شعبے کی عالمی سطح پر تشہیر، غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور اسٹریٹجک شراکت داریوں کے قیام کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔



