لبرل ورلڈ آرڈر بکھر چکا، وینزویلا پر حملہ اس کی کھلی مثال ہے: وکٹر اوربان

ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان نے وینزویلا پر امریکی حملے کو لبرل ورلڈ آرڈر کی تباہی کا واضح ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی نظام اب قانون اور اصولوں کے بجائے طاقت کے استعمال کی سمت بڑھ رہا ہے۔

اوربان کے مطابق وینزویلا میں ہونے والی حالیہ کارروائی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ نام نہاد لبرل عالمی نظام اپنی اخلاقی اور قانونی بنیاد کھو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خودمختار ممالک کے خلاف فوجی طاقت کا استعمال بین الاقوامی قوانین کی نفی ہے اور اس سے دنیا میں عدم استحکام مزید بڑھے گا۔

ہنگری کے وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایک سال قبل ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی نے لبرل ورلڈ آرڈر کو مہلک دھچکا پہنچایا۔

ہنگری کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی سیاست ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے جہاں فیصلے اصولوں کے بجائے مفادات کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یورپی ممالک کو خبردار کیا کہ اگر اس رجحان کو نہ روکا گیا تو عالمی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

اوربان نے زور دیا کہ دنیا کو ایک کثیر قطبی نظام کی طرف بڑھنا ہوگا جہاں طاقت کے بجائے سفارتکاری، خودمختاری اور باہمی احترام کو ترجیح دی جائے، بصورتِ دیگر لبرل ورلڈ آرڈر کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button