جنک فوڈ OUT! برطانیہ میں اشتہارات پر مکمل پابندی

برطانیہ میں بچوں میں بڑھتے موٹاپے کے خلاف سخت اقدام کرتے ہوئے حکومت نے جنک فوڈ کے ٹی وی اور آن لائن اشتہارات پر پابندی نافذ کر دی ہے۔ نئے قوانین کے تحت رات 9 بجے سے پہلے ٹی وی اور ہر وقت آن لائن زیادہ چکنائی، نمک اور چینی والی غذاؤں کی تشہیر نہیں کی جا سکے گی۔

برطانوی وزارتِ صحت کے مطابق اس پابندی سے ہر سال بچوں کی خوراک سے 7.2 ارب کیلوریز کم ہوں گی اور تقریباً 20 ہزار بچوں میں موٹاپا کم ہونے کی توقع ہے، جبکہ صحت کے شعبے کو دو ارب پاؤنڈ تک فائدہ ہوگا۔ یہ اقدام دسمبر 2024 میں اعلان کردہ پالیسی کا حصہ ہے، جس میں شوگر ٹیکس میں توسیع اور اسکولوں کے قریب فاسٹ فوڈ دکانوں پر پابندی کے اختیارات بھی شامل ہیں۔

برطانوی وزیرِ صحت Ashley Dalton کے مطابق اس فیصلے کا مقصد بچوں کو غیر صحت بخش خوراک کی حد سے زیادہ تشہیر سے بچانا اور National Health Service کو علاج کے ساتھ ساتھ بیماریوں کی روک تھام پر مرکوز کرنا ہے۔ صحت کی تنظیموں نے اس اقدام کو بچوں کے مستقبل کے لیے اہم اور بروقت قدم قرار دیا ہے۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button