پاک چین دوستی بولنگ چیمپئن شپ کی تیاریاں عروج پر

اسلام آباد میں پاک چین دوستی ٹین پن بولنگ چیمپئن شپ کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔ اس سلسلے میں Chinese Embassy in Pakistan کے اسپورٹس و کلچر اتاشی Cheng Peng نے سیفہ گولڈ ایف-7 مرکز میں واقع لیزر سٹی بولنگ کلب کا دورہ کیا، جہاں انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر Pakistan Tenpin Bowling Federation کے صدر Ijaz-ur-Rehman نے چیمپئن شپ کے انتظامات پر بریفنگ دی۔
پاک چائنا فرینڈ شپ ٹین پن بولنگ چیمپئن شپ 24 جنوری 2026ء سے لیزر سٹی بولنگ کلب، اسلام آباد میں شروع ہوگی اور 30 جنوری تک جاری رہے گی۔ ایونٹ کی افتتاحی تقریب 24 جنوری کو منعقد کی جائے گی، جسے ثقافتی رنگ دینے کے لیے مختلف گلوکار اور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ اس بین الاقوامی چیمپئن شپ کے ساتھ ساتھ پاکستان ٹین پن بولنگ فیڈریشن کی زیرِ نگرانی 18ویں قومی ٹین پن بولنگ چیمپئن شپ 2026ء کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔
چیمپئن شپ میں ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے مرد اور خواتین بولرز حصہ لیں گے۔ مقابلوں کو متعدد زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمیچر، ڈیف مینز سنگلز، ڈیف لیڈیز سنگلز، ٹیم ایونٹ کے علاوہ میڈیا نمائندگان اور ٹک ٹاکرز کے خصوصی مقابلے بھی شامل ہیں۔ ایونٹ 31 جنوری تک جاری رہے گا، جس کے اختتام پر کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات اور اعزازات تقسیم کیے جائیں گے۔۔
یہ ایونٹس پاک چین دوستی کے 75 سالہ جشن کا حصہ ہوں گے، جن میں کھیلوں کے ساتھ ثقافتی سرگرمیاں بھی شامل ہوں گی۔



