ٹرمپ کا جارج کلونی پر کاری وار، فرانس منتقلی پر تضحیک

واشنگٹن:
امریکی صدر Donald Trump نے ہالی ووڈ اداکار George Clooney پر ایک بار پھر شدید تنقید کرتے ہوئے ان کے فرانس منتقل ہونے کے فیصلے کا مذاق اڑایا اور انہیں ’’تمام ادوار کے بدترین سیاسی پیش گوؤں میں سے ایک‘‘ قرار دے دیا۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بیان میں جارج اور امل کلونی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے فرانس کو امیگریشن پالیسیوں کے باعث جرائم کا مرکز قرار دیا اور اس کا موازنہ جو بائیڈن کے دور سے کیا۔ انہوں نے کلونی کے فلمی کیریئر پر بھی طنز کرتے ہوئے کہا کہ اداکار کو اپنی فلموں کے بجائے سیاسی بیانات کی وجہ سے شہرت ملتی ہے۔
دوسری جانب جارج کلونی نے ٹرمپ کے حملوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کام صدر کو خوش کرنا نہیں بلکہ سچ بولنا ہے۔ مبصرین کے مطابق ٹرمپ اور کلونی کے درمیان یہ لفظی جنگ اب سیاسی اختلاف سے بڑھ کر ذاتی محاذ آرائی بنتی جا رہی ہے۔



