قیلاویا کی قیامت خیز گرج!لاوا 800 فٹ بلند

ہوائی: امریکہ کے جزیرے ہوائی میں واقع قیلاویا آتش فشاں ایک بار پھر زور دار انداز میں پھٹ پڑا، جس کے نتیجے میں لاوا تقریباً 800 فٹ بلندی تک فضا میں جا پہنچا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق یہ دھماکہ خیز سرگرمی لگ بھگ 10 گھنٹے تک جاری رہی۔

U.S. Geological Survey کے ہوائی آتش فشانی مرکز نے بتایا کہ یہ دسمبر 2024 سے جاری سرگرمیوں کا 40واں مرحلہ تھا، جبکہ دسمبر 2025 کے بعد یہ پہلا بڑا دھماکہ ہے۔ اس دوران اندازاً 71 لاکھ کیوبک یارڈ لاوا اُگل دیا گیا۔

دھماکے کے وقت آتش فشانی راکھ اور پتھر (ٹیفرا) قریبی علاقوں میں گرے، تاہم خوش قسمتی سے کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حکام کا کہنا ہے کہ آتش فشاں پر کڑی نگرانی جاری ہے اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق قیلاویا دنیا کے سب سے متحرک آتش فشاں میں شمار ہوتا ہے، اور آئندہ دنوں میں بھی اس کی سرگرمی میں اتار چڑھاؤ کا امکان موجود ہے۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button