خوراک کا بحران ختم کرنے کا بڑا فارمولا، جدید ٹیکنالوجی اپنانے کا فیصلہ

وفاقی وزیر تجارت Jam Kamal Khan نے ملک میں غذائی تحفظ یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، نئے اور مؤثر طریقے اپنانے اور عوامی آگاہی بڑھانے پر زور دیا ہے۔ کراچی میں 8ویں پاکستان ایڈیبل آئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیاری، محفوظ اور قابلِ اعتماد خوراک کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے فوڈ انڈسٹری میں جدت ناگزیر ہو چکی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ خوراک کے شعبے میں معیار اور اختراع کو فروغ دے کر نہ صرف ملکی ضروریات پوری کی جا سکتی ہیں بلکہ قومی معیشت کو بھی مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پیداوار میں اضافہ، ضیاع میں کمی اور صارفین کو بہتر خوراک کی فراہمی ممکن ہو گی۔ جام کمال خان نے امید ظاہر کی کہ یہ کانفرنس قومی فوڈ انڈسٹری کی ترقی میں سنگِ میل ثابت ہوگی اور پالیسی سازوں و صنعتکاروں کے درمیان مؤثر تعاون کو فروغ دے گی۔



