حج 2026 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز: ملک بھر میں عازمین کی لازمی تربیت کل سے شروع

Ministry of Religious Affairs نے حج 2026 کے خواہشمند عازمین کے لیے تربیتی پروگراموں کے باضابطہ آغاز کا اعلان کر دیا ہے، جو کل سے ملک بھر میں شروع ہوں گے۔

وزارت کے ترجمان کے مطابق تربیتی شیڈول کی تفصیلات عازمین کو ’Pak Hajj 2026‘ موبائل ایپ اور ایس ایم ایس کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ مکمل معلومات وزارتِ مذہبی امور کی ویب سائٹ mora.gov.pk پر بھی دستیاب ہیں۔

یہ ایک روزہ تربیتی سیشنز پر مشتمل پہلا مرحلہ ہے، جو مرحلہ وار فروری تک مختلف شہروں میں جاری رہے گا۔ وزارت نے ہدایت کی ہے کہ عازمین تربیت کے دن اپنا اصل قومی شناختی کارڈ اور حج درخواست کی کمپیوٹرائزڈ رسید لازماً ساتھ لائیں۔

ترجمان کے مطابق یہ تربیت لازمی ہے، جس کا مقصد عازمین کو حج کے مناسک، سفری امور اور انتظامی رہنمائی سے مکمل طور پر آگاہ کرنا ہے۔ تربیتی نشستوں میں وزارت اور حج کیمپوں سے وابستہ تجربہ کار ماسٹر ٹرینرز اور علما جدید ملٹی میڈیا پریزنٹیشنز کے ذریعے رہنمائی فراہم کریں گے۔

وزارتِ مذہبی امور نے عازمین پر زور دیا ہے کہ وہ تربیتی پروگرام میں بروقت شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ حج کے دوران کسی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button