ایشیـز کا آخری دن، انگلینڈ کی آزمائش

سڈنی: ایشیز سیریز 2025-26 کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست کا سامنا نظر آ رہا ہے، جہاں نوجوان بلے باز جیکب بیتھل کی شاندار سنچری کے باوجود ٹیم مضبوط برتری حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

چوتھے دن کے اختتام پر انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 302 رنز پر 8 وکٹیں گنوا دیں اور اسے آسٹریلیا پر صرف 119 رنز کی معمولی برتری حاصل ہو سکی ہے، جبکہ اس کی دو وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 567 رنز پر مکمل کی، جس کی بدولت اسے 167 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ کپتان اسٹیو اسمتھ 138 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ بیو ویب اسٹر نے 72 رنز کی اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹنگ اور ول جیکس نے نچلے درجے کے بلے بازوں کو جلد آؤٹ کر کے اننگز سمیٹی۔

انگلینڈ کی دوسری اننگز میں جیکب بیتھل تنہا ڈٹے رہے اور 232 گیندوں پر 15 چوکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 142 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ بین ڈکٹ (42) اور ہیری بروک (42) کچھ مزاحمت دکھا سکے، مگر دیگر بلے باز سڈنی کی نسبتاً بیٹنگ فرینڈلی پچ پر جلد وکٹیں گنواتے رہے۔

بیتھل نے مختلف شراکت داریوں کے ذریعے انگلینڈ کو سنبھالنے کی کوشش کی، تاہم ٹیم مجموعی طور پر بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی۔ وہ ایشیز میں 2001 کے بعد تیسرے نمبر پر سنچری بنانے والے انگلش بلے باز بنے ہیں۔

میچ کے پانچویں دن انگلینڈ کی بقیہ دو وکٹیں فیصلہ کن کردار ادا کریں گی، تاہم موجودہ صورتحال میں سڈنی ٹیسٹ اور سیریز پر آسٹریلیا کی گرفت مضبوط دکھائی دے رہی ہے۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button