امریکہ سے جاپان تک قرض کا طوفان، عالمی معیشت خطرے میں

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی 2025 کی رپورٹ کے مطابق عالمی معیشت شدید دباؤ کا شکار ہے اور عالمی سرکاری قرض خطرناک رفتار سے بڑھ رہا ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کئی ممالک میں قرض کی سطح مجموعی قومی پیداوار (GDP) کے مقابلے میں تشویشناک حد تک پہنچ چکی ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق جاپان دنیا کا سب سے زیادہ مقروض ملک ہے، جہاں سرکاری قرض جی ڈی پی کے تقریباً 236 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ اس کے بعد سوڈان (221.5 فیصد)، سنگاپور (175.6 فیصد) اور یونان (147.7 فیصد) شامل ہیں۔

فہرست میں بحرین (142.5 فیصد)، اٹلی، مالدیپ (131.8 فیصد)، امریکہ (125 فیصد)، سینیگال (122.9 فیصد) اور فرانس بھی شامل ہیں، جہاں بڑھتا ہوا قرض معاشی استحکام کے لیے خطرہ بنتا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیاسی عدم استحکام، کمزور معاشی نمو، بڑھتے سرکاری اخراجات، تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور وبائی اثرات ان ممالک میں قرض بڑھنے کی بڑی وجوہات ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اصلاحات نہ کی گئیں تو بڑھتا ہوا قرض نہ صرف قومی معیشتوں بلکہ عالمی مالیاتی نظام کے لیے بھی سنگین خطرات پیدا کر سکتا ہے۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button