اسرائیل نے متنازع E1 سیٹلمنٹ کا ٹینڈر جاری کر دیا

یروشلم: اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کو عملی طور پر دو حصوں میں تقسیم کرنے والے انتہائی متنازع E1 سیٹلمنٹ منصوبے پر پیش رفت کرتے ہوئے اس کی تعمیر کے لیے باضابطہ ٹینڈر جاری کر دیا ہے، جسے فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق یروشلم کے مشرق میں واقع اس منصوبے کے تحت ہزاروں رہائشی یونٹس تعمیر کیے جائیں گے، جس کے نتیجے میں مشرقی یروشلم کو مغربی کنارے سے الگ کر دیا جائے گا۔ سیٹلمنٹ مخالف تنظیم Peace Now کا کہنا ہے کہ ابتدائی تعمیراتی کام ایک ماہ کے اندر شروع ہو سکتا ہے۔

E1 منصوبہ دو دہائیوں سے زیرِ بحث رہا ہے، تاہم ماضی میں عالمی دباؤ کے باعث اس پر عمل درآمد مؤخر ہوتا رہا۔ ناقدین کے مطابق اس منصوبے سے مغربی کنارے کے اہم فلسطینی شہروں رام اللہ اور بیت لحم کے درمیان زمینی رابطہ شدید متاثر ہو گا۔

اسرائیلی وزیرِ خزانہ Bezalel Smotrich اس منصوبے کے بڑے حامی ہیں اور آبادکاری پالیسی کی نگرانی بھی انہی کے پاس ہے۔ عالمی برادری اسرائیلی بستیوں کو بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی قرار دیتی ہے اور خبردار کرتی ہے کہ ایسے اقدامات خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button